ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم کی والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹرسے ملاقات

لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل محمد عثمان معظم نے لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری سے ملاقات کی ۔اس موقع پر لاہور کے تاریخی وثقافتی ورثے کے تحفظ اور شہر کو جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دینے کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ تاریخی عمارتوں اور اپنی تہذیب و ثقافت کے باعث لاہور دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے اور ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے بھی خصوصی کشش کا باعث ہے ۔اس موقع پر لاہور شہرکی تعمیر و ترقی ،اس میں مستقبل کی ضروریات کے مطابق انفراسٹرکچر کی تعمیر اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے مختلف امور پربھی بات چیت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن