اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزیر سیفران شہریارخان آفریدی نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے دہشتگرد دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔گزشتہ روز ایک بیان میں انھوں نے دھماکے میں افسران اور جوانوں کی شہادت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عوام اس مشکل گھڑی میں شہداء کے گھرانوں اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دہشت گرد قوتیں اور وطن دشمن عناصر پاک فوج اور قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،دہشتگردی کے خلا ف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں نقصانات کے باوجود پر عزم ہیں اور دہشت گردوں کے تمام سیاسی اور حربی گروہوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
وطن دشمن عناصر فوج اور قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے: شہریار آفریدی
Jun 09, 2019