اوکاڑہ (نامہ نگار) دریائے ستلج میں اچانک پانی کی سطح بلند ہوگئی، قریبی آبادیاں زیر آب آگئیں ریسکیو1122نے ہنگامی اقدامات کرکے مکینوں کو ریلیف کیمپ میںمنتقل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں اچانک پانی کی سطح بلند ہونے سے باقر کے، مہار کے قریبی آبادیاں زیر آب آگئیں جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑگیا۔ ریسکیو1122اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئیں اور دریائی پانی سے مشکلات میں گھرے مکینوں کو ریلیف کیمپ میں پہنچایا۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان اطلاع ملتے ہی اے ڈی سی خرم شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر تبزیز صادق مری دیپالپور کے ہمر اہ اچانک متاثرین کے لئے بنائے گئے کیمپ میں پہنچ گئیں ۔ کیمپ میں موجود متاثرین سے ملیں اور مشکل کی اس گھڑی میں انہیں بھرپور تعاون اور مددکرنے کی یقین دہائی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان نے کیمپ کے متاثرین کے مسائل سے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ متاثرین نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کو اپنے درمیان پاکر خوشی اور مسرت کا اظہار اور انہیں ڈھیروں دعائیں دیں۔
اوکاڑہ، بصیر پور: دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند، کٹائو میں اضافہ، آبادیاں زیر آب
Jun 09, 2019