لکی مروت: پولیس کا ماہ رمضان میں سرچ آپریشن، 725 مشتبہ افراد گرفتار

Jun 09, 2019

لکی مروت (صباح نیوز) پولیس نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران قتل،اقدام قتل، چوری اور دیگرسنگین ورداتوں میں مطلوب91 اشتہاری مجرم اور 725 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے۔ آپریشن کی نگرانی ڈی پی او عبدالحئی خان نے کی جس میں پولیس نے دیہی علاقوں میں مفروروں اور شر پسندوں کی کمین گاہیں اور محفوظ ٹھکانے ختم کردیئے اور چھاپوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 27 کلاشنکوفیں، 3کلاکوفیں، 16رائفلیں، 54بندوقیں، 119پستول، 3خنجر، 3499 کارتوس، 8550 گرام چرس، 5884گرام ہیروئن اور 510 گرام افیون برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے پولیس کا کہنا ہے کہ کامیاب کاروائیوں کی بدولت ماہ رمضان میں قانون شکنوں کی سرکوبی اور امن و امان کے قیام میں مدد ملی ۔

مزیدخبریں