اسلام آباد (صباح نیوز)ارسا نے ڈیموں میں پانی کی تفصیلات جاری کردیں۔ترجمان ارسا کے مطابق ڈیموں میں پانی کا مجموعی قابل استعمال ذخیرہ 25 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ ہے، دریائوں و ڈیموں میں پانی کی مجموعی آمد 2لاکھ 22ہزار کیوسک رہی ۔دریائوں و ڈیموں میں پانی کا مجموعی اخراج 2لاکھ 42ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ترجمان ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 21لاکھ 7 ہزار ایکڑ فٹ ہے ، جبکہ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 53ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔