کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ضلع شہید سکندر آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا، لیویز کے مطابق گزشتہ روز شہید سکندرآباد سوراب کے علاقہ میرانی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ،لیویز کے مطابق واقعہ دیرینہ رنجش کا شاخسانہ ہے۔ جاں بحق و زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب منتقل کردیاگیا۔ مزید کارروائی جاری ہے۔