پاکستان خطے میں خوشحالی چاہتا ہے، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ ( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے پاکستان خطے میں امن ،ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں جبکہ بھارت خطے کو عدم استحکام کرنے کیلئے بھارت میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں مودی اقتدار کیلئے ہندو زم کی پالیسی گامزن ہے اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے پر تلے ہوئے ہیں جمہوریت کی آڑ میں بھار ت میں مقیم مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اگر بھارت کا یہی رویہ رہا تو یہ خطے کیلئے نیک شگون نہیں ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت اپنی کمزوریاں چھپانے کیلئے ہندوازم کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن