بجٹ میںمہنگائی کے طوفان پر قابو پایاجائے : ارسلان خالد ورک

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)سیاسی وسماجی رہنما وسابق امیدار حلقہ پی پی 139 چودھری ارسلان خالد ورک نے کہاہے کہ شمالی وزیرستان اور خیبر پی کے کے قبائلی اضلاع جو صوبہ میں ضم ہوئے ہیں وہاں پر تعلیمی ادارے ،ہسپتال اور عوام کو بنیادی سہولیتیں فراہم کی جائیں بجٹ میںمہنگائی کے طوفان پر قابو پایاجائے اور آنے والے بجٹ کو کفایت شعاری کا بجٹ بنایا جائے تمام ادارے بشمول سویلین ان کے بجٹ میں بھی کفایت شعاری سے کام لیا جائے بالخصوص وفاقی وزارتوں کے بجٹ میں کمی لائی جائے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن