پاکستان حکمرانوں کی جائیداد نہیں ‘22 کروڑ عوام کاملک ہے :رانا تنویر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ پاکستان بائیس کروڑ عوام کاملک ہے حکمرانوں کی جائیداد نہیں جسے بدحال کرنے میں موجودہ حکومت کی طرف سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جارہی ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے عوام نالاں ہیں ، معاشی عدم استحکام سے مہنگائی، بیروزگاری اور افراط ذر میں اضافہ ہورہا ہے ، آئندہ بجٹ میں جو نئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں انہیں کسی صورت قبول نہیںکریں گے اور اس بجٹ کو ہائوس سے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا کیونکہ یہ کسی صورت عوام دوست بجٹ نہیں اس سے عوام مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دب جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ حکمرانوں کی انتقامی سیاست اور تمام ظالمانہ حربوں کے باوجود قائدین مسلم لیگ (ن) اورکارکنوں کے حوصلے بلند ہیں دن بدن مسلم لیگ (ن)کی مقبولیت کاگراف بڑھ رہاہے ،حکومت مخالف تحریک کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی واپسی سے حکمرانوں کے الزامات مسترد ہوں گے ہمارے موقف کی ماضی کی طرح جیت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...