شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )جمعیت اہلحدیث کے رہنما عبدالمجید شاکر نے کہا ہے کہ امت مسلمہ پر دنیا بھر میں ظلم و ستم ہو رہاہے اور ہر جگہ مسلمانوں کو دبانے کو ششیں جاری ہیںفلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف مسلمان سراپا احتجاج ہیںکشمیر میں مسلمانوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے جبکہ مختلف اسلامی ممالک میں شورشوں کے ذریعے داخلی حالات ابتر کئے گئے ہیں ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مسلم امہ کو اتحاد ویگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
کشمیری مسلمانوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے: عبدالمجید شاکر
Jun 09, 2019