بیرونی قوتوں کے آلہ کار بننے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے:تحریک انصاف

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ئوں چوہدری عمر مشتاق ورک ، ملک حبیب سلطان کھوکھر،ملک افتخار احمد کھارا ڈوگراور پیر سکندر شاہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو کسی طور چھوڑا نہیں جا سکتا کچھ لوگوں نے ان کی حمایت میں بیان دے کر غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا افواج پاکستان نے بے شمار قربانیاں دے کر ملک کو عافیت بخشی ہے اُن کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں بیرونی قوتوں کے آلہ کار بننے والے ملک و قوم کے ہمدرد نہیں ہو سکتے ایسے لوگ جو بیرونی ایجنڈا کی تکمیل چاہتے ہیں اُن کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، انہوں نے کہا کہ کرپشن اور دہشت گردی ملک کیلئے ناسور بن چکے ہیں تحریک انصاف دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کر لائے گی۔

ای پیپر دی نیشن