بابراعوان کاشہبازشریف سےمیڈیکل رپورٹس عدالت کےسامنےرکھنےکامطالبہ

تحریک انصاف نے شہباز شریف سے بیرون ملک سے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔  ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی وطن واپسی پر حکمران جماعت کا رد عمل سامنے آگیا۔تحریک انصاف کے رہنما   بابر اعوان نے شہباز شریف سے میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا ۔ا نہوں نے کہا کہ شہباز شریف لندن میں کرائے گئے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کریں، تاکہ عوام اور عدالت کو پتہ چل سکے کہ شہباز شریف نے کس چیز کا علاج کروایا۔بابر اعوان نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کو ملک میں علاج کروانے کا پابند کریں، جن  ہسپتا لوں میں 20 کروڑ لوگ اعتبار کرتے ہیں، شریف خاندان ان سے بھاگنے کی وجہ بتائے۔انہوں نے کہا کہ شہباز کے استقبال کیلئے ڈیڑھ درجن کارکنوں کا سمندر آیا، کارکنوں کا ہجوم دیکھ کر شہباز شریف تحریک سے توبہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن