ماحول کی حفاظت کیلئے ذمہ دار شہری بننا ہوگا:انجم نثار

Jun 09, 2020

لاہور (کامرس رپورٹر )فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثار اور ریجنل چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد نے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کی حفاظت کے لئے زیادہ ذمہ دار بننا ہوگا۔ انہوں نیکورونا وائرس کو پھیلانے سے روکنے کے لئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کو انتہائی خطرناک قرار دیا اورکہا کہ اپنے ماحول کی حفاظت کے لئے ذمہ دار قوم بن کر کفایت شعاری کو اپنانا چاہئے۔ ہمیں کاربن اور دیگر گیسوں کو کم کرکے کاربن کریڈٹ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جو ماحول کے لئے خطرناک ہیں اور انہیں ترجیح دی جانی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کی طرف سے’’عالمی یوم ماحولیات 2020‘‘ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں