وزیراعظم کی سربراہی میںسلیکشن بورڈکی گریڈ22 میں ترقیوں کی منظوری

Jun 09, 2020

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعظم کی سربراہی میںہائی پاورڈ سلیکشن بورڈنے گریڈ22 میں ترقیوں کی منظوری دے دی ہے ،اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اختر نذیر وڑائچ کی گریڈ بائیس میں ترقی کردی گئی ہے،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا کی گریڈ بائیس میں ترقی کردی گئی ۔چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر کی گریڈ بائیس میں ترقی کردی گئی ہے ان کے علاوہ گریڈ22میں ترقی پانے والوں میں سیکرٹری ایف پی ایس سی حمیرا احمد ۔محمد صالح فاروقی ۔جاوید اکبر ۔ ایڈیشنل سیکرٹری پاور منیر اعظم ۔چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سکندر قیوم ۔چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمینٹ اتھارٹی محمد صالح فاروقی ۔ایڈیشنل سیکرٹری کامرس جاوید اکبر ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تنویر قریشی ۔پولیس سروس آف پاکستان کے دو افسران،آئی جی خیبر پختونخوا ثنا اللہ عباسی اور آئی جی موٹر وے کلیم امام ،فارن سروس آف پاکستان کے چار افسران ،رضا بشیر تارڑ، معین الحق، نجم الثاقب بٹ اور نفیس ذکریا ۔ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے تین افسران شاہد گل قریشی، جمیل آفاقی اور غفران میمن ۔انلینڈ ریونیو سروس کے 2افسران مسز فارینہ مظہر اور خواجہ عدنان ۔ ایم ایل سی کے افسر اور ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویڑن مسعود اختر چوہدری ۔کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے عرفان تارڑ ۔پاکستان کسٹم سروس کے زاہد کھوکھر ۔پوسٹل گروپ کے دو افسران اعجاز منہاس اورڈی جی پوسٹل رانا اخلاق کے نام شامل ہیں۔

مزیدخبریں