مکرمی!حکومت نے بھاشا مہمند ڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے حکومت کا یہ اقدام انتہائی قابل ستائش ہے۔ یہ دونوں ڈیم طویل عرصہ کے بعد تعمیر ہوں گے اور اربوں روپے ان کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔ لیکن اگر کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع کی جائے تو قلیل عرصہ میں اور دیگر ڈیموں کی نسبت تھوڑے اخراجات سے یہ اہم ترین ڈیم تعمیر ہوجائے گا اور ملک میں ہر طرح کی خوشحالی آئے گی اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا ۔ اس ڈیم کی تعمیر سے بے شمار فوائد حاصل ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے آبائی ضلع اور انتخابی حلقہ میں یہ ڈیم واقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی خدمت میں التماس ہے کہ وہ تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر اور 12 جون کے بجٹ اجلاس میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کرائیں اور پاکستان کو انرجی، زراعت اور دیگر فوائد کے علاوہ ہر سال دریائے سندھ میں آنے والے سیلاب سے محفوظ کریں اور اپنے دور حکومت میں کالا باغ ڈیم کا خود افتتاح کریں۔ پاکستانی قوم کیلئے یہ ڈیم تحفہ ثابت ہوگا۔ ُسید لطف علی بخاری موچھ میانوالی)