کراچی (وقائع نگار) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے پیر کو لیاری میں گرنے والی عمارت کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والی امدادی کارروایوں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے کمشنر کو امدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ انھوں نے متعلقہ افسران کو ریسکیو کام کے سلسلہ میں ہدایا ت دیں،۔ انھوں نے واقعہ کو ایک افسوسنا ک واقعہ قرار دیا ۔ انھوں نے کہا کہ عمارت کا انہدام اور انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک واقعہ ہے انھوں نے کہا کہ گرنے والی عمارت کے مکینوں کو خالی کرنے کے نو ٹسز جاری کر دئے گئے تھے تنبیہ کے باوجود لوگ رہ رہے تھے انھو:ں نے کہا کہ سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے مطابق شہر میں اس وقت 422 عمارتیں مخدوش ہیں۔ انھیں خالی کرانے کے نوٹسز جاری کر دئے گئے ہیں کمشنر نے کہا کہ مخدوش عمارتوں کو ہر صورت میں خالی کریا جایئے گا۔