شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے قبل کبھی نہ تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز لیگ کے تحصیل صدر سیٹھ محمد حنیف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر عباس خان، رانا عارف، سیٹھ جاوید حنیف، سیٹھ سہیل حنیف ، ڈاکٹر یاسر حنیف و دیگر موجود تھے، محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں جو وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں وطن کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔