ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ننکانہ صاحب عطیہ قمرنے سٹی ننکانہ ، شاہکوٹ روڈ،جڑانوالہ روڈ،لاہور روڈ اور مانگٹانوالہ روڈ پر کرونا وائر س کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف ایکشن لیا اور ٹرانسپورٹروں کی جانب سے بسوں اور ویگنوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عطیہ قمر نے کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور زائد کرائے وصول کرنیوالی گاڑیوں کو مجموعی طور پر 35 ہزار روپے جرمانہ کیاجبکہ30گاڑیوںکے چالان کیے اور ایک کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔
سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کا حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن
Jun 09, 2020