ٹیوب ویلوں کے کنکشن کاٹنے پر میپکو کیخلاف کسانوں کی احتجاجی ریلی، دھرنا

میاں چنوں( نامہ نگار )کسانوں کا میپکوکے خلاف احتجاج ،کسانوں نے مطالبات کیلئے دھرنا دے دیا،میپکو کے خلاف شدید نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں پاکستان کسان اتحاد انور گروپ کی طرف سے میپکوکے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ،بعد میں کسانوں نے تلمبہ روڈ پر ایکسیئن میپکوکے سامنے ٹینٹ لگا کر دھرنا دے دیا،مظاہرین نے بتایا کہ میپکوکی جانب سے کسانوں کے ٹیوب ویلوں کے ناجائز بنا پر کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں جس وجہ سے فصلیں متاثر ہورہی ہیں،مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ کسان طبقہ پہلے جعلی،ناقص بیج اور ادوویات کی وجہ سے اپنی فصلیں تباہ کر چکے ہیں اوپر سے میپکو نے کسانوں کو جینا محال کردیا ہے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے کنکشن بحال کئے جائیں اورہم مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن