واہ کینٹ،آٹا مہنگا ،پٹرول نا پید،حکومت تمام محازوں پر ناکام

Jun 09, 2020

واہ کینٹ(نامہ نگار) ملک کے دیگر شہروں کی طر ح واہ کینٹ اور گرد و نواح میں بھی پٹرول ناپید ہو گیا پوری دنیا میں پٹرول رکھنے کی جگہ دستیاب نہیں جبکہ پاکستان میںضروت کے لئے بھی پٹرول ملنا مشکل ہو گیا ہے شہریوں کو سخت گرمی میں گھنٹوں لمبی لائنوں میں کھڑا ہونے کے بعد موٹر سائیکل کے لئے ایک سو جبکہ کا ر کے لئے پانچ سو کا پٹرول دیا جا رہا ہے جو موجودہ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے دوسری جانب 805 روپے میں بیس کلو ملنے والا آتے کا تھیلا گیارہ سو میں فروخت ہونے لگا کرونا کے ستائے شہری جنہیں روزگار کے مواقع بھی میسر نہیں کے لئے پہلے سے مہنگا آٹا مزید مہنگا ہونے کے بعد خریدنا نا ممکن ہو گیا حکومت نہ اشیاء ضروریہ ڈیمانڈ کے مطابق مہیا کر رہی ہے اور نا مارکیٹ میں موجود اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کر پا رہی ہے موجودہ حکمران جو اقتدار میں آنے سے قبل انتہائی بلد و بالا دعوے کرتے تھے اور ہر وقت حکومت پر تنقید کے تیر چلاتے نظر آتے تھے حکومت ملنے کے بعد تمام محازوں پر مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔

مزیدخبریں