مری(نامہ نگار خصوصی) وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کھوہ کھاتے میں پٹرولیم کی مصنوعات میںحیرت انگیز کمی کے باوجود مری میں ٹرانسپوٹروں من مانے کرایے وصول کر رہے ہیں ۔ اس طرح راسولپنڈی کیلئے200 روپے فی سواری کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو 20فیصد رعایت دی گئی تھی مگر تین ہفتے سے زاہد کاعرصہ گزرنے کے باوجو د آر ٹی اے سیکر ٹری راولپنڈی کرایہ نامہ جاری نہ کر سکا جبکہ ضلعی تحصیلی انتظامیہ بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے۔ عوامی حلقوں نے کرایوں میں کمی نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے وزیر اعظم کی ٹائیگر فورس بھی خاموش ہے ِ یہ امر واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40روپے فی لیٹ کمی کی ہے اس سلسلے وزیر اعلی پنجاب نے عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے بیس فیصد کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کئے جس پر تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہوا مری اور مضافات چلنے والے ٹرانسپوٹرز پہلے ہی چالیس سے پچاس روپے فی سواری زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں
عوام نے الزام لگایا ہے کہ آرٹی اے سیکرٹری اور ٹرانسپوٹروں کی ملی بھگت سے راولپنڈی سے مری کے تمام روٹوں پر گزشتہ کئی برس سے سرکاری کرایہ نامہ کو منظر پر نہیں لایا جا رہا ۔ ایسے میں جب ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مری راجہ محمد سعید سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر آ ر ٹی اے سیکرٹری کرایہ نامہ جاری کرے تو ہم اس پر عمل در آمد کروائیں ۔