کراچی(پی پی آئی)عمراکمل پر3سالہ پابندی کیخلاف اپیل کی سماعت11جون کوہوگی عمراکمل پر 3 سالہ پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت 11 جون کو ہوگی جس میں فیصلہ ہوگا کہ ان کی سزا کم ہوگی یا برقرار رہے گی۔جسٹس ریٹائرڈ فقیرمحمد کھوکھر عمراکمل فکسنگ کیس کی سماعت کریں گے۔ پی سی بی اورعمراکمل کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔عمراکمل پراینٹی کرپشن کوڈ کی 2 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ عمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پاکستان سپر لیگ سیزن 5 سے چند گھنٹے قبل معطل کیا گیا تھا۔عمر اکمل نے بکی سے ملاقات اور معلومات چھپانے کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد ڈسپلنری پینل نے ان پر3 سال کی پابندی عائد کی تھی جس کے خلاف عمراکمل نے اپیل دائر کی تھی۔