کراچی (اسٹاف رپورٹر )سپرہائی وے مویشی منڈی ترجمان یاوررضاچاولہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کوروناکے سنگین حالات میں سندھ حکومت نے قربانی کیلئے مویشی منڈی کی اجازت دی امیدہے کہ شہری مویشی منڈی کارخ کرنیسے پہلے تمام ایس اوپیز پرعلمدرآمدکرینگے انہوں نے کہاکہ سپرہائی مویشی منڈی آنیوالے تمام خریداروں اوربیوپاریوں کوایس اوپیزکاخیال رکھناہوگا،یاوررضاچاولہ نے کہاکہ ماسک کے بغیرکسی کوداخلے کی اجازت نہیں ہوگی ،بچوں اوربزرگوں کاداخلہ ممنوع ہوگا،کوروناسے احتیاط کیلیے ایس اوپیزکی یاددہانی ہماراکام عمل کرناشہریوں کی ذمہ داری ہے،ترجمان مویشی منڈی نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ خدارااپنے اوراپنے بچوں کی زندگی کے لییکوروناایس اوپیزپر علمدرآمد کریں،انہوں نے کہاکہ 200 سو ایکٹررقبے میں 48 بلاک پرمشتمل مویشی منڈی میں وی وی آئی ،وی آئی پی اورجنرل بلاک رکھے گئے ہیں، جس میں گائے ،اونٹ اوربکروں کے لیے الگ الگ بلاک مختص کیے ہیں اس بارجانوروں کی فیومیگیشن کے ساتھ آنیوالے بیورپاریوں کی بھی سینٹائز کیا جائیگا، ترجمان یاور رضاچاولہ نے کہاکہ کوروناکی وجہ سے سب کا روزگار متاثرہوا،سنت ابراہمی کی وجہ سے اکانومی حرکت میں آئیگی،ملک بھرسے آنیوالے بیوپاری اس مویشی منڈی سے مستفیدہوں گے ،سپرہائی وے پرایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں 5 لاکھ سے زائدقربانی کے جانوروں کی گنچائش رکھی گئی ہے جبکہ اندروں ملک سے آنیوالے بیوپاریوں کوسہولیات دی جارہی ہیں ،ترجمان یاوررضاچاولہ کامزیدکہناتھاکہ میڈیاکے دوستوں پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے وہ بھی ایس اوپیز کاخیال رکھیں میڈیاکے ورکرزکیلئے کوروناسے بچاوکیلئے کٹس فراہم کی جائیں گی، میڈیاکوآرڈینٹرذکی ابڑوکاکہناتھاکہ سپرہائی ویپر 22 جون سے شروع ہونیوالی میلہ مویشیاں میں ایڈ منسٹریٹر،بجلی کی سپلائی، کار پارکنگ،پانی کی سپلائی،سافٹ ڈرنک،منرل واٹر،چارہ سپلائی،برف سپلائی،ٹینٹ (شامیانے)اور بیت الخلاء سمیت دیگر انتظامات کے لیے ٹھیکے دیئے جاچکتے ہیں جس کے مطابق مویشی منڈی کے ایڈ منسٹریٹر کا ٹھیکہ حسن اینڈ کمپنی کے مظفر حسن۔پانی کی سپلائی کا ٹھیکہ غلام نبی،بجلی کا ٹھیکہ اقبال امین،پارکنگ کا ٹھیکہ منہاج،ٹینٹ (شامیانے)کا ٹھیکہ ایم جے کے ٹریڈرز کے مسعود کو دیا گیا ہے۔