مخدوش عمارتوں کو خالی کرانا سندھ حکومت کی زمہ داری ہے میر کراچی

Jun 09, 2020

کراچی (خبر نگار) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مخدوش عمارتوں کو خالی کرانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے اور ان عمارتوں کی فہرست حکومت سندھ کے پاس موجود ہے انہیں فوری طور پر ایکشن لینا چاہئے، ورنہ کراچی میں اسی طرح عمارتیں گرتی رہیں گی اور لوگ جاں بحق ہوتے رہیں گے، یہ بات
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔میئر کراچی وسیم اختر نے لیاری کھڈا مارکیٹ میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت کے منہدم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی ڈیزاسسٹر کے محکمے کو فوری طور پر وہاں بھاری مشینری بھیجنی چاہئے تھی تاکہ ملبہ ہٹانے کا کام تیز کیا جاسکتا لیکن وہی روایتی طریقہ کار اختیار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو لاوارث کیا جا رہا ہے اور کراچی کے مکینوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ریسکیو کو متاثرہ مقام پر روانہ کردیا گیا تھا جنہوں نے انتہائی ذمہ داری اور محنت کا ثبوت دیتے ہوئے کئی زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مخدوش عمارتوں کے خالی کروانے کے سلسلے میں ٹھوس حکمت عملی نہیں اپنائی گئی تو مزید ایسے سانحات جنم لیتے رہیں گے، میئر کراچی نے کہا کہ اولڈ سٹی ایریا، لائنزایریا، صدر، برنس روڈ، کیماڑی، گارڈن، گارڈن ایسٹ، جہانگیر آباد اور دیگر علاقوں میں سینکڑوں عمارتیں مخدوش ہوچکی ہیں، کئی بار ان کا سروے کرایا گیا اور مکینوں کو ایک نوٹس دے کر ذمہ داری سے جان چھڑانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سو سو گز کے پلاٹ پر جس طرح ہائی رائز بلڈنگ

مزیدخبریں