کراچی(نیوزرپورٹر) جامعہ اردو گلشن اقبال کیمپس کے ملازمین نے جامعہ میں قائم احساس پروگرام سینٹر ختم کرنے کے لئے احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو خط لکھ ڈالا۔ ملازمین نے خط میں لکھا کہ احساس پروگرام میں روزانہ سیکڑوںافراد کا مجمع لگا رہتا ہے۔ اس سینٹر پر حکومتی ایس او پی کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیںجس کے سبب یونیورسٹی کے ملازمین میں کورونا کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔اسٹاف کی جانب سے لکھے گئے خط میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو مطلع کیا گیا کہ اب تک
جامعہ اردو میں احساس پروگرام سینٹر کرونا پھیلانے کا مرکزبن گیا
Jun 09, 2020