لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں نیب کیسز کی سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ پھر تحلیل ہو گیا ہے۔ بنچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر ایک ہفتہ کی رخصت پر چلے گئے۔ نیب کے کیسوں کی کاز لسٹ منسوخ ہو گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نیا بنچ تشکیل دینے کے بعد ہی نیب کیسز کی سماعت ہوگی۔