لاہور(آئی این پی)منی لانڈرنگ اورآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف اور بھتیجی عاصمہ ڈار کو شامل تفتیش کرلیاہے،نیب نے شہباز شریف کو 9 جون کو قرض کی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے ،نیب نے انیل مسرت سے حاصل کئے گئے قرض کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔یاد رہے کہ نیب نے ن لیگ کے صدراوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کو 9 جون دوبارہ طلب کر رکھا ہے،نیب کی جانب سے کہاگیاہے کہ منی لانڈرنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے شہبازشریف کو جو سوالات دے گئے ہیں ان کے جوابات انتہائی ضروری ہیں اور اسی سلسلے میں انہیں دوبارہ طلب کیاگیا ہے۔
منی لانڈرنگ‘ اثاثہ جات کیس‘نیب نے شہباز شریف کے داماد اور بھتیجی کو شامل تفتیش کرلیا
Jun 09, 2020