اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا

Jun 09, 2020

لاہور(کامرس رپورٹر) روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر دوبارہ کم ہونا شروع ہو گئی اور ڈالر 32 پیسے مہنگا ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 32 پیسے کے اضافے سے 163روپے 62 پیسے رہی، یورو کی قدر 49 پیسے کم ہو کر 184 روپے 96 پیسے رہ گئی، جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدر 93 پیسے بڑھ کر 207 روپے 63 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 30 پیسے کے اضافے سے 163روپے 80 پیسے ہو گئی۔

مزیدخبریں