بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ کے 90 فیصد سے زیادہ رہائشیوں کا خیال ہے کہ 2019 میں شہر کے فضائی معیار میں بہتری ہوئی ہے۔ یہ بات ایک حالیہ سروے کے نتائج میں سامنے آئی ہے۔بلدیہ بیجنگ کی موسمیات اور ماحولیات بیورو اور تسینگیان ریسرچ نے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے سروے کیا جس میں بیجنگ کے اقتصادی- تکنیکی ترقیاتی علاقہ اور 16 اضلاع سے 6 ہزار 11 درست سوالنامے موصول ہوئے۔نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ 94.1 فیصد عوام نے شہر کے فضائی معیار میں 2018 کے مقابلے بہتری کا اعتراف کیا۔ 90 فیصد سے زائد عوام کا خیال تھا کہ دھول کی آلودگی پر قابو پایا گیا ہے اور 83.8 فیصد نے شہر کے دریا کے تحفظ کی حمایت کی۔سروے کے مطابق ماحولیاتی آگاہی کا عوامی انڈیکس گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.65 پوائنٹس کے اضافے سے 74.17 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔
بیجنگ کے شہریوں کی اکثریت کا شہرکے فضائی معیار میں بہتری کا اعتراف
Jun 09, 2020