میں تیار‘ رحمن ملک جھوٹ پکڑنے والی مشین پر بیان دیں: سنتھیا رچی

اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابدہ سجاد کی عدالت میں زیر سماعت سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر پولیس کی طرف سے جواب جمع نہ کرانے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ درخواست گزار کے وکیل چوہدری خانزادہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت نے پولیس کی طرف سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ سماعت پر پولیس جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔ مزید برآں نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی نے سینیٹر رحمان ملک کو جھوٹ پکڑنے والے مشین پر بیان دینے کا چیلنج دیدیا۔ سنتھیا رچی نے کہا کہ کیا رحمان ملک جھوٹ پکڑنے والی مشین پر ٹیسٹ دیں گے؟ میں لائی ڈیٹیکٹر پر ٹیسٹ کیلئے بیان دینے پر تیار ہوں۔ سنتھیا رچی نے ایوان صدر میں یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے کہا کہ گیلانی سے پہلی ملاقات ایوان صدر میں ہی ہوئی۔ تصویر استقبالیہ کمرے کی ہے۔ امید ہے تحقیقاتی ادارے ایوان صدر میں میری آمد کے ریکارڈ کا جائزہ لیں گے۔ سنتھیا رچی نے مخدوم شہاب الدین سے ملاقاتوں کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا دونوں تصاویر 2010ء اور 2011ء میں مخدوم شہاب الدین سے ملاقاتوں کی ہیں۔ مخدوم شہاب الدین سے پہلی ملاقات این جی او کی سربراہ فرحانہ سواتی نے کرائی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...