مدارس و مساجد نے حکومتی ایس او پیز کی مکمل پاسداری کی : مفتی خان محمد باروی

جام پور(نمائندہ خصوصی ) مدارس و مساجد نے لاک ڈاؤن کے ایام میں حکومتی ایس او پیز کی مکمل پاسداری کی ہے۔ان خیالات کااظہار تنظیم المدارس جنوبی پنجاب کے صدر علامہ مولانا مفتی خان محمد باروی ، مولانا قاضی جمیل احمد نقشبندی ، پیرفیض المصطفیٰ شاہجمالی ، ضلعی کوآرڈی نیٹر قاری خلیل احمد کریمی نے جامع مسجداقصیٰ و جامعہ فاروقیہ کریم المدارس میں تنظیم المدارس کے ضلعی اجلاس میں خطا ب کے دوران کیا ۔ انہوںنے کہا کہ علماء کرام کی طرف سے پیش کر دہ ایس او پیز کے تحت مدارس کھلنے کی اجازت دی جا ئے ۔

ای پیپر دی نیشن