ڈانس دکھانے سے انکار پر بگڑے رئیس زادے کا خواجہ سرا کے گھر پر دھاوا، لوٹ مار

Jun 09, 2020

کوٹ ادو(خبر نگار) تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ پر 14بی میں پرہاڑ برادری کے یوسف پرہاڑ گزشتہ روز خواجہ سرا ئزویا خان کو موبائل پر کال کی کہ اسکے دوست آرہے ہیں ،خواجہ سراء کی انکار پر یوسف پرہاڑطیش میں آگیا اور اور اپنے5 نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ زویا خان کے گھر داخل ہو گیا اور اور اس کے جسم کے مختلف حصوں پر خنجر کے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی،وہاں پر موجود خواجہ سرا ء کے ساتھیوں شیزا اور صدام نے انہیں چھڑانے کی کوشش کی تو ملزمان نے انہیں بھی زدوکوب کیا اور ڈنڈوں کے وار سے زخمی کر دیاجبکہ یوسف پرہاڑنے گن پوائنٹ پر زویا خان سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش بھی کی،بعد ازاں ملزمان وہاں سے نقدی اور طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئے،پولیس تھانہ کوٹ ادو نے زویا خان کی مدعیت میں یوسف پر ہاڑ اور اس کے 5نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں