لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے مجھے فکسر پکارا تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں نے طویل عدالتی جنگ لڑنے کے بعد اپنا نام کلیئر کروایا، لیکن اگر کسی نے مجھے فکسر کہا تو اس کے خلاف عدالت میں کیس دائر کروں گا۔