بھارتی فوج کی ایل اوسی جندروٹ سیکٹر میں شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ،4افرادزخمی

بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے جندروٹ سیکٹر میں جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزی کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق ڈیرہ شیر خان سندھارا اوربمروچ گائوں میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے دو خواتین اور دو بچوں سمیت چار بے گناہ شہریوں کو زخمی کر دیاہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن