لاہور (نیوزرپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام جاری پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دار ارقم سکول‘ اسلام پورہ کیمپس،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سندر‘ ملتان روڈ،گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ کالج‘ قادری چوک‘ گرین ٹائون اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ آرائیاںکا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام کی تعداد 208 تھی۔