پارٹنرز کے معاوضوں میں کوئی اضافہ کیا جائے: پروگریسوپرائیویٹ سکولز 

لاہور (سٹاف رپورٹر) پروگریسوپرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنماؤں خضر حیات گوندل، مزمل اقبال صدیقی، شیخ ارشد اٹارا، محمد صادق صدیقی، اجمل اشفاق، حاجی محمد اسحاق، حاجی منیر، رضوان یوسف، سر چوہدری ندیم اور دیگر نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ سال سے پارٹنرز کے معاوضوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ جبکہ مہنگائی کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ بل بجلی، سوئی گیس، پانی، بلڈنگز کے کرایوں، اساتذہ کی تنخواہوں اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ ان راہنماؤں کا کہنا تھا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن رول ماڈل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ پنجاب بھر سے ایک کروڑ آؤٹ آف سکول بچوں کو سکول لانے کیلئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے تاکہ تعلیم کا سلسلہ جاری رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پنجاب سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ معیار تعلیم کو جاری رکھنے کیلئے پیف کے بجٹ میں اضافہ بہت ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن