اسلام آباد+رحیم یارخان(نیوزرپورٹر+آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی شیخ زیدہسپتال میں زیر علاج سات اور نو سالہ بہن بھایوں کی عیادت کے دوران آبدیدہ ہوگیے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ان معصوم بچوں کے ماں باپ رلوے حادثے میں شہید ہو چکے ہیں وفاقی وزیر کو جب ان بچوں کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے بچوں کے سرپر ہاتھ رکھا اور کہا مجھے اپنے پوتے پوتیاں یاد آرہے ہیں یہ بچے بھی ان کی طرح ہیں وزیر نے ایم ایس اور ڈی ای ایس ہسپتال کو حکم دیا کو وہ ان بچوں کے علاج پر خصوصی توجہ دیں۔وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی، چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی اور سی ای او ریلوے نثار احمد میمن ساری رات ریلیف آپریشن کی نگرانی کر تے رہے۔ریلوے ترجمان کے مطابق ریلوے انتظامیہ اور تمام افسران بھی اس ریلیف آپریشن کی تکمیل تک ڈیوٹی پر موجود رہے۔