اسلام آباد (وقائع نگار)سابق صدر آصف علی زرداری کے اپنے خلاف دائر مقدمات اور ریفرنس اسلام آباد نیب عدالت سے کراچی میں منتقل کرنے کے کیس کی سماعت نیب کی جانب سے بروقت جواب جمع نہ کروانے پر ملتوی کردی گئی سابق صدر آصف علی زرداری کی اپنے خلاف دائر مقدمات اور ریفرنس اسلام آباد نیب عدالت سے کراچی نیب عدالت میں منتقل کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کی دوران سماعت سپیشل پراسیکوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ نے کہا عدالت کا نوٹس گزشتہ رات ملا نیب نے اپنا جواب تیار کرلیا ہے لیکن جمع نہیں کرواسکے۔ اجازت دے تو جمع کروانا چاہتے ہیں جسٹس اعجازالاحسن نے کہا یہ جواب تو نہ ابھی ہم نے پڑھا ہے نہ ہی دوسرے فریق کے پاس ہو گا وکیل فاوق ایچ نائیک نے کہانیب کا جواب میرے پاس ہے عدالت چاہے تو کاروائی چلائی جا سکتی ہے جسٹس اعجاز الاحسن نے کہایہ بھی بتائیں کہ کیا ریفرنسز پر کارروائی جاری ہے ؟ جس پر پراسیکوٹر نیب نے کہا ریفرنسز پر کاروائی جاری ہے کارروائی کی تفصیلات بھی اپنی رپورٹ میں شامل کی ہے عدالت کے سامنے چھ ایشوز ہیں جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاعدالت کے سامنے صرف ایک ہی ایشو ہے سپریم کورٹ کے حکم پر ریفرنس اسلام آباد میں دائر ہوئے جس پر نظر ثانی بھی خارج ہوگئی کیا دوسری نظر ثانی ہو سکتی ہے ؟ پراسیکوٹر نیب نے عدالت کو بتا یا کہ سپریم کورٹ میں کیس آنے کے بعد پانچواں ریفرنس بھی دائر ہو چکا ہے تاہم جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا نیب کے جواب کا ابھی ہم نے جائزہ نہیں لیا کوشش کریں گے کیس کی جون میں ہی دوبارہ سماعت ہو سکے جس کے بعد کیس کی مزید کاروائی ملتوی کردی گئی۔