لاہور (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو شہیدکی 21 جون کو 68 ویں سالگرہ کی مناسبت سے گزشتہ روز ڈیرہ رانا عیش بہادر رانا مرحوم پر چودھری سجاد نزیر‘رانا محمد اکرم اور ریاض جٹ نے خصوصی تقریب ہوئی اور کیک کاٹا۔تقریب میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن‘ سنیئر نائب صدر لاہور محمدا شرف بھٹی ‘ سنیئر رہنما پیپلز پارٹی حافظ غلام محی الدین ‘ سلمان بہادر رانا‘ محمد اسلم رانا‘ شاہدہ جبین‘ الطاف کیڑی‘سونیا خان ‘ انیسہ بانو ‘ وقاص منشاء پرنس ‘ بشارت بشی‘ اور حسن ریاض جٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی میاں عزیز الرحمن چن کا کہنا تھا کہبی بی کی سالگرہ تقریبات نے لاہور بھر میں متحرک کردیا ہے۔بلاول بھٹو آئے گا اور روز گار لائے گا یہ سب کا نعرہ بن چکا ہے جن لوگوں کا خیال ہے کہ لاہور میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے وہ ہماری تقریبات میں شرکت کرکے دیکھ لے ۔حافظ غلام محی الدین نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا وزیر اعظم بننے والا ہے۔ چودھری سجاد نزیرنے کہا کہ بطور کارکن بی بی شہید کی سالگرہ تقریب کا انعقاد کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے میں اس طرح کی تقریبات منعقد کرتا رہوں گا پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو غریبوں کی نمائندگی کرتی ہے آج اس حلقہ سے سلمان عیش بہادر رانا کی شکل میں تیسری نسل پیپلز پارٹی کا ساتھ دے رہی ہے اس حلقہ کی عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور دیتی رہے گی۔رانا محمد اکرم نے کہا کہ اس پارٹی کا صرف پچیس پیسے خرچ کرکے ممبر بنا ہوں پیپلز پارٹی میرے بھائی رانا عیش بہادر مرحوم پارٹی کا پرچم بلند کرتے کرتے خالق حقیقی سے جا ملے۔