شہرکوصاف اور خوبصورت بنانے کیلئے اجلاس‘اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Jun 09, 2021

 لاہور(سٹی رپورٹر)سینیٹر اعجاز چوہدری،صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں ،کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل،چیئرمین لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی،ایم ڈی واسا،ایم ڈی پی ایچ اے ودیگرافسروں کا اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران لاہورکوصاف رکھنے اور خوبصورت کیلئے مختلف اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔چیئرمین لاہورویسٹ  مینجمنٹ کمپنی اورایم ڈی پی ایچ اے نے لاہورکوصاف رکھنے اور خوبصورت بنانے بارے روڈ میپ کی تفصیلات پیش کیں۔کمشنرلاہورڈویڑن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے وزیر صحت کو لاہورکو مزیدصاف اور خوبصورت بنانے کیلئے پریزنٹیشن دی۔اجلاس کے دوران سرکاری خالی پلاٹس پربچوں کیلئے پلے لینڈ بنانے پر اتفاق ہوا۔  صوبائی وزیرہائرایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں نے کہاکہ لاہورکی صفائی کیلئے ایل ڈبلیوایم سی کے سویپنگ آپریشنز جاری رہیں۔سینیٹراعجاز چوہدری نے کہاکہ لاہورکی صفائی کویقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے مل کرکام کررہے ہیں۔لاہورکوتمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی صاف اور خوبصورت بنایاجاسکتاہے۔سینیٹراعجاز چوہدری نے مزیدکہاکہ لاہورکی صفائی کے حوالہ سے عوام کی آگاہی کیلئے جامع تشہیری مہم چلائی جائے۔شہرکی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے عوام کا تعاون انتہائی اہم ہے۔

مزیدخبریں