لاہور(آئی این پی)قومی کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگا، نئے سینٹرل کانٹریکٹ کے لیے مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹیو، ڈائریکٹر انٹرنیشنل اور چیف سلیکٹر کے درمیان مشاورت جاری ہے، نئے سیںٹرل کانٹریکٹ کے لیے چند کھلاڑیوں پربات چیت ہونا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے سینٹرل کانٹریکٹ میں کئی تبدیلیوں کا امکان ہے، ترقی و تنزلی کے ساتھ کئی کرکٹرز کو کانٹریکٹ میں بھی شامل کیا جائے گا۔
قومی کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگا
Jun 09, 2021