حبکو کے سی ای او خالد منصور مستعفی

کراچی(کامرس رپورٹر)حب پاور کمپنی لمیٹڈ(حبکو) کے چیف ایگزیکٹیو افسر خالد منصور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔کمپنی سیکریٹری کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ارسال کردہ اعلامیہ میںبتایا گیا ہے کہ خالد منصور ذاتی وجوہات کی بناء پر سی ای او حبکو کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیںجس کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حبکو کی ذیلی کمپنی لاریب انرجی لمیٹڈ کے موجودی سی ای او کامران کمال کو حبکو کا نیا سی ای او مقرر کردیا ہے ،کامران کمال کی بطور سی ای او حبکو تقرری یکم جولائی2021سے نافذ العمل ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن