شادی ہال گرانے کیخلاف ہائیکورٹ کا میمونہ ہاشمی  کو سول کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم‘ پیسے  نکالنے پر ایف بی آر سے 10 جون کو جواب طلب 

Jun 09, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی بیٹی میمونہ ہاشمی اور زاہد بہار ہاشمی کا سکول اور شادی ہال سمیت دیگر عمارتیں گرانے سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پیٹشر کو سول عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ اگر سول عدالت سے ریلیف نہ ملے تو پیٹشنر دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتا ہے۔دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس شاہد جمیل نے آمنہ ہاشمی کے بینک اکاونٹ سے 52 لاکھ روپے نکالے جانے کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کمشنر ایف بی آر سے ٹیکس کٹوتی میں بے اعتدالی کا 10 جون کو جواب طلب کر لیا ہے۔

مزیدخبریں