ٹبہ سلطان پور ( چوہدری حاجی منور سلطان کمبوہ سے ) گھوٹکی ٹرین حادثے میں جابحق ہونے والی ظہیر آباد شہید کی فیملی کے معصوم بچوں کو کراچی سے روانگی ہونے سے قبل ٹرین کی برتھ سیٹ پر بیٹھے بنائی گئی آخری ویڈیو منظرعام پر آئی ہے ویڈیو میں بچوں کو نانا کے ساتھ روانگی سے قبل بائے بائے پاپا کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا بدقیسمت فیلمی نے بکرا عید پر اپنے آبائی گھر آنا تھا جابحق بچوں کا باپ اپنی بیوی سے کہتا رہا کہ بکر عید قریب آرہی ہے پھر چلیں گے جس پر جاںبحق خاتون نے اپنے شوہر سے کہاکہ آپ عید پر آجانا میں تو اپنے ابو اور بیٹی بیٹوں کو لیکر جارہی ہو ویسے بھی کراچی کی نسبت پنجاب میں گرمی کی شدت کم ہوتی ہے بچوں کے باپ بے خوشی خوشی اپنی بیوی بچوں اورسسرکو کراچی سے روانہ کیا اور فیلمی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اپنے خاندان سے دور چلی گئی انور خان کئی سال سے کراچی میں محنت مزدوری کرنے گیا ہوا ہے جن کا آبائی گھر تحصیل میلسی ظہیر آبادشہید میں ہے۔