لاہور (نامہ نگار)جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کی لوکیشنز کا پتہ چلانے کیلئے پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔رواں سال حکومت نے چار جدید لوکیٹرز خریدنے کیلئے منظوری دی تھی اور لوکیٹرز خریدنے کیلئے48 کروڑ روپے فنڈز جاری کئے ہیں۔اس سے قبل پولیس کے پاس 2جی لوکیٹرز موجود ہیں،ٹیکنالوجی میں جدت کیلئے جدید موبائلز و ڈیوائسز کو ٹریس کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ فورجی لوکیٹر خریدنے کیلئے 2 کمپنیوں نے بڈ جمع کرا دی ہے ۔
جرائم پیشہ ‘دہشتگردوں کی لوکیشنز کا پتہ چلانے کیلئے پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
Jun 09, 2021