لاہور (نامہ نگار)رواں ماہ جون کے پہلے ہفتے میں لاہور پولیس نے پتنگ بنانے، بیچنے اور اڑانے والے388 ملزمان گرفتارکر کے مختلف تھانوں میں 386مقدمات درج کئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2140پتنگیں،134 چرخیاں،214پنی ڈور اور123گچھی ڈور برآمد کی گئی۔ سٹی ڈویژن پولیس نے 62کینٹ96، سول لائنز ڈویژن پولیس نے39،صدر ڈویژن پولیس نے 59،اقبال ٹاؤن104اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 26مقدمات درج کئے ہیں۔