گردشی قرضوں میں اضافہ،،سندھ اور کے پی کو پانی نہیں مل رہا،شازیہ مری 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بند کمروں میں آئی ایم ایف کا بجٹ بنا کر عوام کا سودا کیا جارہاہے ،گردشی قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ہر پاکستانی بچہ پونے دو لاکھ کا مقروض ہے،ملک میں بمپر کر اپس ہونے کے باوجود اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں کمی نہیں ائی،رنگ روڈ کے سکینڈل کے علاوہ1200ارب روپے کا کورونا کا سکینڈل ہے، کرپشن کرنے والوں کو کلین چٹ دی جارہی ہے،سندھ اور کے پی کو پانی نہیں مل رہا، ملک میں غربت کی سطح نو فی صد بڑھی ہے،پٹرولیم لیوی دس روپے سے تیس روپے تک بڑھا کرپٹرول کی قیمت میں بیس روپے اضافہ کرنے جارہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی فارن افس کی افغان بارے بریفنگ کو مسترد کرتی ہے، پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن میں اس ایشو پر بات کی جائے۔ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی شازیہ مری ، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی رکن اسمبلی سید حسین طارق، پیپلز پارٹی کے فنانس سیکرٹری حید ر زمان قریشی اورنذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شازیہ مری نے کہا کہ گیارہ جون کو بجٹ ارہاہے،جس گروتھ ریٹ کا حکومت دعویٰ کر رہی تھی وہ گروتھ ریٹ نہیں ہے، حکومت الفاظ کے گورکھ دھندے میں پڑی ہوئی ہے،2.3کھرب کے گردشی قرضے ہیں جو بڑھ رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت کی کونسی کرپشن کہانی کی بات کریں، ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے،جہانگیر ترین کی انکوائری کے لئے بنائی گئی کمیٹی کی کیا قانونی حیثیت ہے ، حکومت نے چیئرمین نادر طارق ملک کو تعینات کیا ہے ،پیپلز پارٹی کی ٹیم کے اچھے افسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پانی کے لئے رو رہا ہے،کے پی کے وزیر اعلیٰ گونگے ہیں۔ حسین طارق نے کہا کہ حکومت نے ہر معاملے پر یو ٹرن لیا ہے، عوام کو ایک پیسے کی سبسڈی نہیں دی، حکومتی تخمینہ عوام کو چکمہ دینے کے لیے ہوتاہے حیدر زمان قریشی نے کہا کہ حکومت نے ہر معاملے پر یو ٹرن لیا ہے، عوام کو ایک پیسے کی سبسڈی نہیں دی ،حکومت تخمینہ عوام کو چکمہ دینے کے لیے ہوتے ہیں ملک پر تباہی سرکار مسلط ہے، مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن