کہوٹہ (نامہ نگار)چیئرمین مسلم لیگ (ن ) راجہ محمد ظفر الحق اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب راجہ محمد علی سابق ایم پی اے کرونا کا شکار ہوگئے ۔ راجہ محمد علی گزشتہ کئی ہفتوں سے کرونا کی وجہ سے پھیپڑوں کے متاثر ہونے کے باعث شدید علیل ہیں۔ جبکہ چیئرمین مسلم (ن) راجہ ظفر الحق اور راجہ محمد علی کی عیادت کے لیئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز نے گزشتہ ہفتے ان کی رہائش گاہ جاکر عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ظفر الحق کی مسلم لیگ (ن) سے وابستگی اور خدمات لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہیں ۔ اسی موقع پر چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق نے خصوصی گفتگو کوتے ہوئے کہا کہ (17) اپریل 2021کو پہلی ویکسین اور (07) مئی 2021کو دوسری ویکسین لگوانے کے بعد 9مئی کو کرونا کا شکار ہوئے ۔ ڈاکٹروں نے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ۔ جبکہ راجہ محمد علی سابق ایم پی اے کرونا کے شدید حملے کی وجہ سے چلنے پھرنے اور زیادہ بات چیت سے ڈاکٹروں کے منع کرنے کی وجہ سے زیر علاج ہیں ۔
راجہ ظفر الحق ، راجہ محمد علی کرونا کے شکار ،مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ
Jun 09, 2021