برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کیس سماعت 10اگست تک ملتوی

Jun 09, 2021

کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران اسسٹینٹ کمشنر آرام باغ اور محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا ،جواب میں کہاگیاہے کہ برنس روڈ کراچی کی ایک یادگار اور تاریخی جگہ ہے ،رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ برنس روڈ پر 37 مختلف ہوٹلز ہیں اور 16 اسٹالز لگائے جاتے ہیں،فوڈ اسٹریٹ کو شام سات بجے پیدل چلنے والوں کے لئے واک وے میں تبدیل کردی جاتی ہے ،ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے جامع پلان تشکیل دیا ہے ،برنس روڈ کی کل چوڑائی 80 فٹ کے جسے درمیان میں سے 40,40, فٹ میں تقسیم کیا گیا ہے صرف 20 فٹ پر ہوٹل والے کرسیاں لگاتے ہیں کسی بھی ایمر جنسی کی صورتحال میں ایک حصہ ایمبولینس کے لیے مختص کیا گیا ہے ، اسسٹینٹ کمشنر آرام باغ نے کہاکہ درخواست ناقابل سماعت ہے مسترد کی جائے،درخواست گزار کے ساتھ ہماری کوئی دشمنی نہیں ہے ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل عرفان عزیز کو جواب کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں