کراچی (نیوزرپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل شمس الدین سومروکی ہدایات پرشہرکے مختلف اضلاع میںاضافی منزلوں،پورشن اوراستعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرا ت کومنہدم وسربمہرکردیاگیا۔ اس سلسلے میںڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ سائوتھ کے علاقے صدرٹائون میں پلاٹ نمبر 22، OT-01،دوسری اورتیسری منزل کی آرسی سی چھت ، پلاٹ نمبر32/33، OT-02،صدرپرپہلی منزل کے کالمز،پلاٹ نمبرFL-03،فلیٹ نمبر424،بلاک 2 کلفٹن پرپانچویں منزل کے کالمزاورچوتھی منزل آرسی سی چھت کے اضافی حصے جبکہ اپرگذری کے علاقے میں پلاٹ نمبر 183،شیٹ نمبر01،کی بیسمنٹ کے آرسی سی کالمزاورپلاٹ نمبر 47،شیٹ نمبر01،پرانانمبر14،پرپانچویں اورچھٹی منزلوں کی تعمیرات کومنہدم کردیاگیا۔ڈسٹرکٹ سائوتھ کے علاقے لیاری ٹائون میں پلاٹ نمبر 771، ST-15،الفلاح روڈبہارکالونی پرچوتھی منزل آرسی سی چھت کے حصے ،تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اورپلاٹ نمبر13،اسٹریٹ نمبر07،شیٹ نمبر 7،آگرہ تاج کالونی پرسی پی نمبر 2883/2020کے تحت کارروائی میں غیرقانونی پانچویں منزل کی شیٹرنگ سمیت پہلی سے چوتھی منزل تک آرسی سی چھتوں کومنہدم کردیاگیا۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبر 434،بہادریارجنگ سی ایچ ایس پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر 335،سی پی برارسی ایچ ایس پر چوتھی منزل پر2کمروں کی تعمیرات، پلاٹ نمبر R-65،بلاک 13-D-3،پر چوتھی منزل کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبرA-8،FL-8،بلاک 7،کی لازمی کھلی جگہ پرغیرقانونی دکانوں کی چھت،پلاٹ نمبر1064،پی آئی بی کالونی بیرونی 2پرانی رہائشی تعمیرات کومنہدم کردیا،دریں اثناء جمشید ٹائون میں پلاٹ نمبر 133،نیانمبر569،لیاقت اشرف کالونی پرواقع ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے خطرناک اورناقابل استعمال قراردی گئی عمارت کے گرائونڈفلور پر آرسی سی چھت،بیمزاورشیٹرنگ کومنہدم کردیا ۔
شہرکے مختلف علاقوں میں اضافی منزلوں،پورشن اور غیر قانونی تعمیرات منہدم
Jun 09, 2021